Aaj TV - Pakistan

مولانا فضل الرحمان کا آج ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان
اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آج ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج پورے ملک کے کونے کونے میں یوم تشکر منایا جائے گا، یوم تحفظ آئین پاکستان کو یوم تشکرمیں تبدیل کیا جا رہا ہے، یہ قوم کی فتح ہے، عدلیہ نے قوم کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے بڑا اطمینان بخش فیصلہ دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، جمہوریت آئین اور عوام کی فتح ہے، عدلیہ قوم کی امیدوں پر پوری اتری ہے، آج  یوم احتجاج نہیں یوم تشکر ہوگا، پاکستان کے استحکام کیلئے دعا کریں گے، اللہ پاک پاکستان کو معاشی اور دیگر مشکلات سے نکالے۔

دوسری جانب ترجمان جے یو آئی کے مطابق آج تحفظ آئین کے نام سے ہونے والے مظاہرے اب یوم تشکر کے نام سے ہوں گے، جمعیت علماء اسلام ضلع لاہور کے زیراہتمام جے یو آئی لاہور کا قافلہ اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگیا ہے۔

ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ قافلے کی قیادت مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا امجد خان، مولانا سلیم اللہ قادری کررہے ہیں، قافلہ شام تک ہکلہ موٹروے انٹرچینج پہنچے گا۔

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے آنے والے قافلے ہکلہ سے مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں اسلام آباد روانہ ہوں گے، جے یو آئی کارکنوں کو اس عظیم فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، اعلیٰ عدلیہ نے آئین کی روح کے مطابق فیصلہ دیا۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے مزید کہا کہ آج ملک بھر میں کارکن شکرانے کے نوافل ادا کریں۔