Aaj TV - Pakistan

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کوحتمی شکل دے دی، آج حلف برداری کا امکان
وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کوحتمی شکل دے دی ہے، جس  کی آج حلف برداری ہونے کا امکان ہے۔

آج نیوز کے مطابق شہبازشریف نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالتے ہی اپنی نئی کابینہ میں تمام اتحادیوں کو وزارتوں میں حصہ دیا ہے۔

دریں اثنا وزارت خارجہ  کیلئے بلاول بھٹو راضی ہوگئے جبکہ اسپیکرشپ پیپلزپارٹی اور ڈپٹی اسپیکرجے یوآئی ف کے حصے میں آئے گی۔

تاہم وزیراعظم نے تمام معاملات سے آگاہ کرنے کیلئے اتحادی جماعتوں کو افطار پر مدعو کر لیا ہے۔

ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) 12، پیپلزپارٹی 7، جے یو آئی کو 4 اور ایم کیو ایم ، بے اے پی اور بی این پی مینگل کو دو ، دو جبکہ اے این پی کو ایک وزارت دی جائے گی۔

مزید براں پیپلز پارٹی کے حصے میں 7 وزارتوں کے ساتھ  اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ بھی آیا ہے جبکہ اسپیکر کیلئے راجہ پرویز اشرف کا نام گردش میں ہے۔

خیال رہے کہ بلاول بھٹوزرداری وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھال سکتے ہیں جبکہ جے یو آئی کو 4 وزارتیں دی گئی ہیں، ڈپٹی اسپیکر کیلئے عبدالغفورحیدری کا نام زیرغورہے۔

دوسری جانب نئی کابینہ میں ایم کیوایم کو بحری امور سمیت 2 وزارتیں دی جائیں گی جبکہ بی اے پی اور بی این پی (مینگل) کو بھی 2،2 وزارتیں دی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ صوبائی گورنر کے حوالے سے بھی فارمولا طے کرلیا گیا ہے، جس کے تحت سندھ ایم کیو ایم ،پنجاب پیپلزپارٹی، خیبرپختونخوا جے یو آئی اور بلوچستان میں بی این پی مینگل کو گورنر شپ دی جائے گی۔