Aaj TV - Life & Style

سب کو شادی کرنی چاہیے: کیارا اڈوانی
بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی کا کہنا ہے کہ سب کو شادی کرنی چاہیے۔

نیوز 18 کے مطابق اپنی نئی فلم 'جگ جگ جیو' کی پروموشن کے دوران کی جانے والی پریس کانفرنس پر جب کیارا اڈوانی سے شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ  "یہ فلم رشتوں کے بارے میں ہے اور میرے خیال میں یہاں سب کا ماننا ہے کہ شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے۔"

ان کا مزید کہنا تھا "میری شادی نہیں ہوئی ہے لیکن میں خوش نصیب ہوں کہ میرے آس پاس سب کی شادیاں اچھی چل رہی ہے، خاص طور پر ورن، جو کہ حال ہی میں اس بندھن میں بندھے ہیں۔"

نئی دہلی میں پریس کانفرنس پر کیارا اڈوانی کے ہمراہ، ورن دھون، انیل کپور، نیتو کپور اور منیش پال بھی تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ورن دھون کو نہیں یقین آتا تھا کہ ان کی کبھی شادی ہوگی، جبکہ ان کے آس پاس سب کو لگتا تھا کہ ان کی ہوجائے گی۔

"مجھے لگتا ہے شادی بہت خوبصورت رشتہ ہے۔ شادی بھی کرنی چاہیے، کام بھی کرنا چاہیے۔ زندگی میں بہت کچھ رکھا ہے۔"

واضح رہے کہ فلم 'جگ جگ جیو' میں ایک مزاحیہ انداز میں محبت کا ایک منفرد نظریہ پیش کیا گا ہے۔