Aaj TV - Pakistan

نیوٹرلز کے ساتھ میری کوئی لڑائی نہیں، حکومت گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کر لے: عمران خان
لاہور: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ نیوٹرلز کے ساتھ میری کوئی لڑائی نہیں، حکومت گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کر لے کوئی ڈر نہیں۔

سینئر صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی  ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ نیوٹرلز کے ساتھ میری کوئی لڑائی نہیں، میں کیوں ان سے لڑوں گا، اس لڑائی میں صرف ملک کمزور ہو گا، نیوٹرل سے بات ہوئی تو ایک ہی موقف ہے فری اینڈ فیئر الیکشن ہو جب کہ چوروں سے کبھی اتحاد نہیں کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھنے سے ہزار درجے بہتر ہے کہ میں اپوزیشن میں بیٹھ جاؤں، کسی بیرونی اور اندرونی طاقت کے ذریعے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں، ملک اور معیشت کو تباہ کرنے والوں نے گیارہ سو ارب روپے کا این آر او لیا۔

عمران خان نے کہا کہ اس بار حکومت میں ایک ایشو رہا ہے کہ مختلف چھوٹی جماعتیں بلیک میل کرتی ہیں، عثمان بزاد کے علاوہ باقی امیدوار ایک دوسرے کے نام پر بطورِ وزیر اعلیٰ متفق نہیں تھے، ہماری حکومت میں اگر بزدار کے خلاف کسی اور کو وزیراعلی بناتے تو وہ کرپشن کرتا۔

پی ٹی آءی چیئرمین نے مزید کہا کہ علیم خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی بھی بطورِ وزیر اعلیٰ ایک دوسرے کے نام سے راضی نہیں تھے۔