Aaj TV - Pakistan

بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 149 ہوگئی
کوئٹہ: بلوچستان میں بارشوں سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات کا سلسلہ جاری ہے، صوبے میں بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 149 ہوگئی  جبکہ 13 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں مزید 13 افراد بارشوں کی نذر ہوگئے ہیں جس کے بعد اموات 149 تک پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والوں میں 61 مرد، 36 خواتین اور 52 بچے شامل ہیں۔

اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئی ہیں۔

بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 74 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں47 مرد ،11 خواتین اور 16 بچے شامل ہیں۔

مجموعی طور پر صوبے بھر میں 13 ہزار 975 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا ہے ۔
بارشوں میں 670 کلو میٹر پر مشتمل مختلف 6 شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں جبکہ مختلف مقامات پر 16 پل ٹوٹ چکے ہیں۔

بارشوں اور سیلابی صورتحال سے 23 ہزار 13 مال مویشی مارے گئے ہیں تو وہیں مجموعی طور پر 1 لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو بھی شدید  نقصان پہنچا ہے۔

سیلابی صورتحال کے باعث الیکشن کمیشن نے 28 اگست کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن ملتوی کردیے۔