Aaj TV - Pakistan

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ: اکبر ایس بابر کا عمران خان سے استعفے کا مطالبہ
ممنوعہ فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد عمران خان سے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ یہ کیس چشم کُشا ہے، آزاد الیکشن کمیشن نے فرد جرم عائد کردی ہے اور پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس دے دیا ہے، تمام الزامات ثابت ہوچکے ہیں، اس لیے سمجھتا ہوں کہ وقت آگیا ہے تحریک انصاف میں رجیم چینج ہو۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان کو استعفا دے کر جماعت اس کے نظریاتی کارکنان کے حوالے کرنا چاہیے۔

اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن سے دیگر جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ بھی جلد سنانے کا مطالبہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج فیصلےمیں میرے تمام الزامات تسلیم کئے گئے، اس کیس میں میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں تھا، ملکی سیاست میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کی تصدیق کی۔

اکبر ایس بابر نے اگلا لائحہ عمل بتاتے ہوئے کہا کہ اب تک قانونی جنگ لڑی، اب سیاسی جنگ لڑوں گا، پی ٹی آئی کو کرپشن سے پاک کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فنانشل ٹائمز نے ابراج گروپ سے فنڈنگ کی تصدیق کی، آج الیکشن کمیشن نے فرد جرم عائد کردی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا عارف نقوی سے متعلق بیان جھوٹا تھا، غیرملکی کمپنیز اور شہریوں سے فنڈز لینا غیر قانونی ہے۔

فیصلے سے قبل الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ یہ حق و باطل کی جنگ ہے اور اس میں جیت سچائی کی ہوگی، فیصلہ جو بھی آئے ہم سپریم کورٹ میں بھی جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری نظر میں عمران خان آؤٹ ہے، اب یہ طے کرنا باقی ہے کہ وہ کلین بولڈ ہیں یا سلپ پر آؤٹ ہوئے۔

اکبر ایس بابرکا کہنا تھا کہ پوری توقع ہے کہ فیصلہ میرے حق میں آئے گا، 8 سال پہلے دو رکعت نفل پڑھے تھے اور آج بھی دو رکعت نفل پڑھ کر نکلا ہوں، اللہ سے انصاف کی دعا کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ اس کیس میں یہاں تک پہنچنا بھی بہت بڑی بات ہے، میں آخری وقت تک لڑوں گا اور فتح پاکستان کی ہوگی۔