Aaj TV - Sports

بھارت نے پاکستان مخالف “موقع موقع” اشتہار دوبارہ نہ بنانے کا فیصلہ کیوں کیا؟
بھارتی ٹی وی چینل “اسٹار اسپورٹس” نے 2022 کے ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے لیے اپنی بدنام زمانہ “موقع موقع” اشتہاری سیریز نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان ہائی اوکٹین تصادم ہمیشہ لاکھوں لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے، براڈکاسٹر اس ایونٹ کے لیے متعدد اشتہارات جاری کرکے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں۔

ایسا ہی ایک اشتہار “موقع موقع” مہم ہے جسے بھارت میں بڑے پیمانے پر پذیرائی ملتی تھی۔

ابتدائی طور پر، یہ اشتہار 2015 کے آئی سی سی ورلڈ کپ میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے تصادم سے پہلے بنایا گیا تھا۔

اسٹار اسپورٹس نے میگا ایونٹس میں بھارت کے خلاف بدترین ریکارڈ پر پاکستان کا مذاق اڑایا تھا۔

یک طرفہ اشتہار کو پھر ایک سیریز میں تبدیل کر دیا گیا، کیونکہ براڈکاسٹرز اس اشتہار کی کامیابی سے کافی خوش تھے۔

تاہم، اب انہیں براڈکاسٹرز نے پاکستان مخالف اس مہم کو جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ بھارت کو پچھلے مقابلے میں شاہینوں کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان نے 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت کو شکست دے کر 10 وکٹوں کی تاریخی جیت کے ساتھ ناقدین کے منہ بند کر دیے تھے۔

بھارت کے پاس بابر اعظم کی زیرقیادت پاکستانی ٹیم سے متاثر ہونے کے سوا کوئی جواب نہیں تھا، کیونکہ وہ کھیل کے تینوں شعبوں میں شکست کھا چکے تھے۔

بابر اعظم اور محمد رضوان کی جانب سے انتہائی آسانی کے ساتھ ہدف کا تعاقب کرنے سے قبل شاہین آفریدی نے بھارتی اوپنرز کو دھول چٹائی تھی۔

روایتی حریف اب 28 اگست کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں دوبارہ آمنے سامنے ہوں گے۔

دونوں فریق 4 ستمبر کو مقابلے کے “سپر 4” میں ممکنہ طور پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے بھی ہو سکتے ہیں اور اگر وہ دونوں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو 11 ستمبر کو فائنل میں دوبارہ ایک ساتھ میدان میں ہوں گے۔