Aaj TV - Pakistan

ضمنی الیکشن: این اے 239 کراچی سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور
کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 239 کے ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔

الیکشن کمیشن  نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی منطور کرلیے ہیں۔

2018 کے الیکشن میں کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے امیدواراکرم چیمہ عمران خان کے کورنگ امیدوار ہیں ۔

مزید پڑھیں: حکومت نے پی ٹی آئی کے11 ارکانِ قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے

دوسری جانب جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیدوار محمد رمضان اور 2 آزاد امیدواروں مشتاق احمد اور محمد طارق کے کاغذات بھی منظورکرلیے گئے ۔

5 اگست کو الیکشن  کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے 9حلقوں کے علاوہ کراچی میں بھی حلقہ این اے 237، 239 اور 246  پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا، ان حلقوں پر پولنگ 25 ستمبر کو ہو گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی 10 اگست سے 13 اگست تک جمع کرائے جا سکتے ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کی جائے گی۔

یہ تمام نشستیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہوئی تھیں ۔

خیال رہے الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 11 اراکین قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر کے نشستوں کو خالی قرار دیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے خالی قرار دی گئی11 نشستوں میں قومی اسمبلی کی 9 جنرل اور 2 خواتین کی مخصوص نشستیں شامل تھیں۔