Aaj TV - Pakistan

کوئٹہ میں سیلابی ریلہ گاڑی بہا لے گیا، 5 افراد جاں بحق
کوئٹہ غزہ بند کے علاقے میں سیلابی ریلہ گاڑی بہا لے گیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو زرائع کے مطابق اجرم سیگی سرانان کے قریب شادی کی تقریب میں جانے والے 16 بچے اور عورتیں سیلابی ندی کو کراس کرنے کے دوران  پھنس کر بہہ گئے، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت  11 افراد کو زندہ بچا لیا۔

دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یکم جون سے اب تک  صوبے میں بارشوں و سیلاب سے 201 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں 96 مرد، 48 خواتین اور 57 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اموات بولان، کوئٹہ، ژوب سمیت دکی، خضدار کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ موسیٰ خیل اور سبی میں ہوئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 81 افراد زخمی ہوئے جن میں 49 مرد، 12 خواتین اور 20 بچے شامل ہیں۔