Aaj TV - World

افغانستان: بارشوں و سیلاب سے 20 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
افغانستان کے صوبے لوگر میں طوفانی بارشوں و سیلاب سے 20 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جبکہ 3 ہزار سے زاہد مکانات گر گئے۔

اس حوالے سے دفتر صوبائی گورنر نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبے کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی، سیلاب نے درجنوں نہریں اور تقریباً 5 ہزار ایکڑ زرعی اراضی، باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

صوبائی حکومت کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز اور خیراتی تنظیمیں لوگوں کو ان کے مکانات تباہ ہونے کے بعد محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔

حکومتی ترجمان بلال کریمی نے ایک بیان میں عالمی برادری سے امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

کریمی نے کہا کہ “ہم فوری طور پر بین الاقوامی برادری سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس نازک وقت میں افغانوں کے ساتھ ہاتھ ملائے اور متاثرین کی مدد کریں۔”

افغان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں 21 صوبوں میں مزید شدید بارشوں اور سیلاب کی توقع ہے۔