Aaj TV - Pakistan

سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، وزیراعلیٰ سندھ کا آبائی گاؤں بھی زیر آب
سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا آبائی گاؤں جھانگرا  اور بجارا بھی زیرآب آگئے۔

اس حوالے سے ترجمان وزیراعلی ہاؤس کا کہنا ہے کہ بجارا وزیراعلیٰ سندھ  کا آبائی گاؤں ہے، جو اب مکمل طور پر ڈوب چکا ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے جھانگرا اور بجارا  کا فضائی جائزہ لیا اور موبائل سے اپنے ڈوبے ہوئے گاوں کی ویڈیو بناتے رہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ منچھر جھیل میں پانی  کی سطح  بلند ہونے سے دونوں گاؤں زیر آب آگئے، حفاظتی ارل بند  کو بھی جگہ جگہ شگاف پڑ چکے ہیں- ارل ڈرین سے پانی کا اخراج  دریا میں کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل، سیلابی ریلا دادو میں داخل ہوگیا، جس کے بعد متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت اقدامات کرتے ہوئے گھروں کو سیلابی پانی سے بچانے کے لیے بوریوں سے بند باندھنے لگے۔

جوہی، خیرپور ناتھن شاہ کے علاقے پہلے ہی ڈوب چکے ہیں جبکہ دادو، بدین، کندھ کوٹ اور ٹھٹھہ کے سینکڑوں دیہات تاحال زیرآب ہیں۔ سندھ میں سیلاب متاثرین کو خیمے دستیاب ہیں نہ ہی ادویات جس کی وجہ سے  ہیضے اور گیسٹرو میں مبتلا سیلاب زدگان امداد کے منتظرہیں۔