Aaj TV - Pakistan

آرمی چیف سمیت پوری فوج محب وطن ہے، عمران خان اپنی بات کی خود وضاحت کریں: صدر مملکت
صدر مملکت عارف علوی نے عمران خان کے فوج متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف سمیت پوری فوج محب وطن ہے، عمران خان اپنی بات کی خود وضاحت کریں۔

گورنر ہاؤس پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ آرمی چیف سمیت پوری فوج محب وطن ہے، کسی کی حب الوطنی پر شک نہیں کرنا چاہیے۔

عمران خان کے جلسے میں دئیے گئے بیان سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ عمران خان نے آرمی چیف کے حوالے سے جو بات کی وہ خود وضاحت کریں، میں کوئی کنفیوژن پیدا نہیں کرنا چاہتا، جو بھی بات کرے ضروری ہے کہ وہ خود اس کی وضاحت بھی کرے۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ میں قومی حکومت کے قیام کی کوشش نہیں کر رہا  بل کہ سب کو ایک ساتھ بٹھانا چاہتا ہوں اور اس کام میں کامیابی کے لیے پر امید ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات ہوتی رہتی ہے، اگر رابطہ نہیں ہے تو فاصلے بھی نہیں، شفافیت آجائے تو صوبوں کے مابین بد اعتمادی ختم ہو جائے گی۔

عارف علوی نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ بہتر ڈیل ہے، پاکستان معاشی دباؤ سے نکل آیا ہے، اب دیگر ادارے بھی تعاون کریں گے۔

صدر علوی نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک چائے خانہ ہے جسے زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیے، اس کے ساتھ گزارا کرنا ہوگا، یہ ریگولیٹ نہیں ہوسکتا لیکن جو کوئی بھی بات کرے احتیاط لازمی ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ لوگوں کے فون ٹیپ کرنا خطرناک ہے، تاہم ایسا دنیا بھر میں ہوتا ہے، میں ای ووٹنگ کا حامی ہوں، میں نے اس سلسلے میں کافی کام کیا ہے۔

موسمیاتی تبدیلی سے متعلق صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اس کا مقابلہ کرنے کے لئے منصوبہ بندی کرنی ہوگی، آبی ذخائر بنا کر سیلاب کی تباہی سے بچا جا سکتا ہے جب کہ بجلی کے لئے ڈیم کی بجائے سولر کی طرف جانا ہوگا کیونکہ وہ سستا پڑتا ہے۔