Aaj TV - Pakistan

‘مسلح افواج اور عوام کے اتحاد کو توڑنے کا ارادہ کرنے والا پاکستان کا دوست نہیں ہوسکتا’
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم ایک قوم بن کر سیلاب کا مقابلہ کررہے ہیں، پاکستان میں آج سے قبل ایسا سیلاب نہیں آیا۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب نے ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، سیلاب کے باعث 33 ملین سے زائد آبادی متاثرہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کو سیلاب کی صورت حال کے پیش نظر سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔

وزیراعظم نے 1965 کی جنگ کی تاریخ کو یاد کرتے ہوئے موجودہ بحران سے نمٹنے کیلئے متحد ہونے پر بھی زور دیا۔

اس سے قبل یوم دفاع وشہدا کے موقع پر وزیراعظم نے اسلام آباد میں یادگار پاکستان شکرپڑیاں کا دورہ کیا، شہباز شریف نے یادگار شہدا پرپھولوں کی چادر چڑھائی اور خصوصی دعا کی۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا یومِ دفاع کے موقع پر قومی یادگار شکر پڑیاں اسلام آباد کا دورہ۔

وزیر اعظم نے پاک فوج کے بہادر سپوتوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، فاتحہ پڑھی۔ pic.twitter.com/aXOj8Z3a53
— PML(N) (@pmln_org) September 6, 2022

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے پاک افواج کے بہادرسپوتوں کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔

شکرپڑیاں میں یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم آج یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے، جنہوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف مادر وطن کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج قوم ہر اس غازی اور شہید کو سلام پیش کررہی ہے جس نے اپنی جان پر ملک کو ترجیح دی۔

قوم آج یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف مادر وطن کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ مسلح افواج اور قوم نے متحد ہوکر اپنی جغرافیائی سالمیت کے خلاف بھارتی جنگی جنون کو خاک میں ملا دیا۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 6, 2022

شہباز شریف نے کہا کہ آج سے 57 سال قبل دشمن نے مکاری کی تھی، شہیدوں نے رات کے اندھیرے میں دشمن کے حملے کو پسپا کیا، شہدا کے خون سے پاکستان محفوظ رہا، مسلح افواج اور قوم نے متحد ہوکر اپنی جغرافیائی سالمیت کے خلاف بھارتی جنگی جنون کو خاک میں ملا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک قوم بن کر سیلاب کا مقابلہ کررہے ہیں، پاکستان میں آج سے قبل ایسا سیلاب نہیں آیا، وفاق وصوبائی حکومتیں متاثرین کی امداد کررہی ہیں، پاک افواج کے جوان اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کیلئے امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تاریخی سیلاب کی تباہ کاریوں اور دیگر مسائل سے نبرد آزما ہوتے ہوئے ہمیں آج 1965 کے جذبے کی ضرورت ہے، قوم کا اتحاد ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔

تاریخی سیلاب کی تباہ کاریوں اور دیگر مسائل سے نبردآزما ہوتے ہوئے ہمیں آج 1965 کے جذبے کی ضرورت ہے۔ قوم کا اتحاد ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ مسلح افواج اور عوام کے اتحاد کے رشتے کو توڑنے کا ارادہ کرنے والا پاکستان کا دوست نہیں ہو سکتا۔ آئیں قوم کے اتحاد کے اس رشتے کو مضبوط بنائیں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 6, 2022

شہبازشریف نے مزید کہا کہ مسلح افواج اور عوام کے اتحاد کے رشتے کو توڑنے کا ارادہ کرنے والا پاکستان کا دوست نہیں ہو سکتا، آئیں قوم کے اتحاد کے اس رشتے کو مضبوط بنائیں۔