Aaj TV - Pakistan

سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپہ، لیپ ٹاپ، فون اور دیگر سامان ضبط کرلیا گیا
اسلام آباد میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی کے سینیٹرسیف اللہ نیازی کے گھر چھاپہ مار کر ان کا لیپ ٹاپ، فون اور دیگر سامان ضبط کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کی جانب سے سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپہ مارا گیا، چھاپے کے دوران پی ٹی آئی رہنما کا لیپ ٹاپ، فون اور دیگر سامان ضبط کرلیا گیا ۔

سینیٹر سیف اللہ نیازی کی رہائش گاہ پر’نامنظورڈاٹ کام’ نامی ویب سائٹ آپریٹ کی جارہی تھی۔

ایف آئی اے نے جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد سے سرچ وارنٹ کی اجازت بھی حاصل کی۔

ذرائع نے بتایا کہ  ایف آئی اے حکام سینیٹر سیف اللہ نیازی کی اہلیہ کا موبائل فون بھی ساتھ لے گئے ۔

عمران خان کی سینیٹرسیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپے کی مذمت

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں  سینیٹرسیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپے کی سختی سے مذمت کی ہے۔

Their desperation led to their blacking out our Telethon for flood relief. Today they raided Senator Saif Nyazee's home & took away his cell & computer. Imported govt & handlers are pushing us to the wall. I am warning them there will be consequences they will have to face.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 13, 2022

عمران خان نے کہا کہ ایک جانب امپورٹڈ حکومت کہتی ہے کہ سیلاب میں سیاست نہ کرو اور دوسری جانب ہمارے خلاف جھوٹے مقدمے بنارہے ہیں،آج سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپہ مارا گیا،گھر سے ان کا  موبائل اورکمپیوٹر اٹھا کر لے گئے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور ہینڈلرز ہمیں دیوار سے لگارہے ہیں، میں انہیں خبردار کرتا ہوں کہ اس کے نتائج انہیں بھگتنا ہوں گے۔

سیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپہ مارنا نام نہاد حکومت کا ایک اور کارنامہ ہے، فواد چوہدری

ادھر پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے بھی ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ سیف اللہ نیازی ایک سینیٹر ہیں اس طرح ان کے گھر پر چھاپہ مارنا لیپ ٹاپ اور فون اٹھا کر لے جانا اور ہراساں کرنا اس نام نہاد حکومت کا ایک اور کارنامہ ہے۔

سیف اللہ نیازی ایک سینیٹر ہیں اس طرح ان کے گھر پر چھاپہ مارنا لیپ ٹاپ اور فون اٹھا کر لے جانا اور ہراساں کرنا اس نام نہاد حکومت کا ایک اور کارنامہ ہے اس زیادتی کی شدید مذمت کرتے ہیں چیئرمین سینٹ اور متعلقہ اداروں کو اس ضمن میں فوری ایکشن لینا چاہئے https://t.co/JtI9OFXps9
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 13, 2022

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سیف اللہ نیازی کے ساتھ  زیادتی کی شدید مذمت کرتے ہیں ،چیئرمین سینیٹ اور متعلقہ اداروں کو اس ضمن میں فوری ایکشن لینا چاہیئے۔