Aaj TV - Pakistan

اسلام آباد ہائیکورٹ کا آبپارہ میلوڈی روڈ فوری کھولنے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہر اقتدار کی مصروف شاہراہ  آبپارہ میلوڈی روڈ فوری کھولنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے وفاقی دارالحکومت میں سڑکوں کی بندش کے خلاف کیس کی سماعت کی، ڈپٹی کمشنر عرفان نواز عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ لال مسجد کے باہر روڈ بھی بند ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مولانا صاحب کا مدرسہ ہے، ان کے شاگرد اکثر احتجاج کے طور پر سڑک بلاک کردیتے ہیں، جس پر عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے استفسار کیا کہ پھر آپ نے کیا کیا ہے؟

عدالت کے استفسار پر پر ڈی سی عرفان نواز نے مدرسہ انتظامیہ سے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی تجویز دی تو عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تو پھر بھارت، افغانستان اور اسرائیل سے بھی مذاکرات کر لیں وہ معاملہ بھی حل ہو جائے، جائیں اور جا کر لال مسجد کے باہر کی روڈ کھولیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی  نے کہا کہ اپنے حقوق کے لیے پبلک اپنے نمائندوں کے پاس جائے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ قانون سب کے لئے ہو صرف چند لوگوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننا چاہیئے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ زمینی حقائق یہی ہیں کہ ملک ابھی تو چند افراد کے مطابق ہی چل رہا ہے،گراؤنڈ ریئلٹی یہی ہے، عدلیہ بحال ہو کے بھی وکیلوں کے ہاتھوں قید ہے، اسلام آباد میں سڑکوں کی بندش سے متعلق حکم جاری کریں گے۔