Aaj TV - Sports

سہہ فریقی ٹی 20 سیریز: بنگلہ دیش کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 138 رنز کا ہدف
نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والی سہہ فریقی ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 138 رنز کا ہدف دے دیا۔

بنگلا دیشی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز ہی بناسکی۔

مہمان ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز نجم الحسین شنٹو نے بنائے جنہوں نے 33 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ نورالحسن نے ناقابل شکست 25 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ عفیف حسین نے 24 ، شکیب الحسن نے 16، لٹن داس 15 نے، مہدی حسن نے 5،  یاسر علی نے 7 ، مصدق حسین نے 2، تسکین احمد نے 3 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے مائیکل بریس ویل، اش سوڈھی، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2،2  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

کرائسٹ چرچ کے ہاگلے اوول اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیمسن کررہے ہیں جبکہ مہمان ٹیم بنگلادیش کے کپتان آل راؤنڈر شکیب الحسن ہیں۔

نیوزی لینڈ نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے، کیویز نے بلیئر ٹکنر کی جگہ ایڈم ملن کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

آج  نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کی ٹیمیں اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہیں، دونوں ٹیموں کو پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

پاکستان نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی جبکہ میزبان نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرایا تھا۔