Aaj TV - Pakistan

کسی کو وفاق پر حملہ کرنے کی جازت نہیں دی جاسکتی: وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے، کسی سیاسی گروہ یا جماعت کو وفاق پر حملہ کرکے ریاست کو مفلوج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کی زیرصدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ شہر اقتدار پر کسی سیاسی جماعت کے ممکنہ لانگ مارچ کوروکنے کیلئے حکمت عملی بنا دی گئی ہے، کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی کہ دارالحکومت پرحملہ کرکے ریاست کو مفلوج بنائے۔

اجلاس میں وفاق، پنجاب ، کے پی، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیرکے چیف سیکریٹریز اورآئی جیزسمیت چیف کمشنر اسلام آباد نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کے وفاق پر ممکنہ چڑھائی کے حوالے سے حکمت عملی پر غورکے بعد  شرکاء بے وفاق پرممکنہ حملے کی صورت میں آئین اورقانون کی مکمل پاسداری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کی طرف سے وفاق پر چڑھائی کےغیرقانونی اقدام کو روکنا صوبائی حکومتوں کی آئینی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت ،گروہ یا مسلحہ جتھے کو وفاق پر حملہ آور ہونے اورریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

وزیر داخلہ واضح کیا کہ وفاق اور اس کی اکائیاں مل کر ایسے غیر آئینی اقدامات کو روکنے کی پیش بندی کریں گے۔