Aaj TV - Sports

ٹی 20 ورلڈ کپ: زمبابوے نے آئر لینڈ کو31 رنز سے ہرا دیا
ٓآئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں زمبابوے نے آئر لینڈ کو شکست دے دی۔

ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ  میں آئرلینڈ نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،  زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز اسکور کیے۔

زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے پانچ چکھے اور پانچ چوکوں کی مدد سے 82 رنز اسکور کیے۔

اس کے علاوہ ویسلے مدھویرے نے22، لیوک جونگوے نے 20، ملٹن شمبا نے 16 اور شان ولیمز نے 12 رنز بنائے۔

آئر لینڈ کی جانب سے جوش لیٹل 3 وکٹوں کے ساتھ کامیاب بولر رہے اس کے علاوہ مارک ایڈیر اور سمی سنگھ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آئرلینڈ کی ٹیم 175 کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنا سکی۔

میچ کی دوسری اننگز میں آئرش ٹیم کی جانب سے کرٹس کیمفر 27، گیرتھ دیلانی اور جارج ڈوکریل  نے 24، 24  رنز اسکور کیے۔ بولنگ میں زمبابوے کے بلیسنگ مزربانی تین، رچرڈ نگاروا اور ٹینڈائی چترا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے جارہے ہیں، ٹورنامنٹ کے لیے کُل 8 ٹیموں کو 2گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے کے اختتام پر چار ٹیمیں مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہو گا۔

پہلے راؤنڈ میں نمیبیا، نیدر لینڈز، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) گروپ اے جب کہ آئر لینڈ، زمبابوے، ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ گروپ بی میں شامل ہیں۔