Aaj TV - Pakistan

لاہور: مختلف واقعات میں تین خواتین کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا
لاہور میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آسکی، مختلف واقعات میں تین خواتین کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

لاہور کے علاقے گرین ٹاﺅن میں وقاص نامی ملزم نے خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ایف آئی آر کے مطابق گرین ٹاﺅن کی رہائشی خاتون سے ملزم وقاص نے نوکری دلوانے کے لئے ایک لاکھ روپے ہتھیائے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب گجر پورہ کے علاقے میں ملزم صداقت نے 20 سالہ شادی شدہ معذور خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔ ایف آئی آر کے مطابق واقعہ کے روز مدعی محمد شہباز اپنے بھتیجے شعیب کے ہمراہ اپنی بھتیجی کو ملنے اس کے گھر آئے تھے جنہوں نے الزام لگایا کہ ملزم صداقت نے گھر کے ساتھ واقع حویلی میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

اس کے علاوہ اقبال ٹاﺅن کے علاقے میں لڑکی اپنے کزن کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا شکار ہو گئی۔ ایف آئی آر کے مطابق اقبال ٹاﺅن کے رہائشی محمد ریاض کی بیٹی کو اس کے کزن تنویر نے ورغلا کر متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے تینوں واقعات میں ملوث ملزمان کی تلاش کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔