Aaj TV - Pakistan

تھانے سے چوری رقم پولیس اہلکار کی خالہ کے گھر سے برآمد
کراچی کے آرٹلری تھانے کے مال خانے سے چوری ہونے والی مکمل رقم برآمد کرلی گئی۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل تھانے کے مال خانے سے چوری کی گئی رقم کو برآمد کر کے واردات میں تھانے کے عملے سمیت 3 افراد ملوث تھے۔

پولیس حکام نے کہا کہ 25 لاکھ کی رقم اہلکار شہباز کی خالہ کے گھر سے برآمد کی گئی ہے۔

اس سے قبل، کراچی میں پولیس تھانے کے مال خانے سے دو کروڑ سے زائد کی رقم چوری ہوگئی۔

کراچی کے تھانے آرٹلری میدان کے مال خانے میں 2 کروڑ 7 لاکھ 75 ہزار رکھے ہوئے تھے، جس کو پولیس نے فروری میں 6 ملزمان کو گرفتار کر کے برآمد کیا تھا۔

مذکورہ رقم داؤد پوتا روڈ پر سنار سے ڈکیتی کے دوران لوٹی گئی تھی، جس میں ان سے 3 کروڑ لوٹے گئے تھے-برآمد کی گئی رقم 4 ماہ سے آرٹلری میدان تھانے کے مال خانے میں موجود تھی۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ تھانے کے ہیڈ محرر عبداللہ، تفتیشی افسر گوہر محمود اور ڈیوٹی گارڈ سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب کراچی آرٹلری میدان تھانے کے مال خانے سے کروڑوں روپے چوری ہونے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں آرٹلری میدان تھانے میں درج کر لیا گیا۔