Aaj TV - Pakistan

شہبازشریف نے پنجاب کی گندم بند کردی: وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کی گندم کو بند کردیا، اپنی عوام کو کہتا ہوں فکرنہ کرو ہم بھی ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔

تلہ گنگ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے پنجاب کی گندم بند کردی، شریف خاندان آتا ہے اور  ڈرامے رچا کر چلا جاتا ہے، سندھ کوگندم دے دی گئی، ہمیں اپنے پیسوں سے گندم لینے کی اجازت بھی نہیں دے رہے۔

انہوں نے کہا کہ تلہ گنگ والوں کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ ن لیگ والے بہت جھوٹ بولتے ہیں، میں نے ان کے ساتھ 15 سال رہ کر قریب سے ان کا چہرہ دیکھا، سارے ٹبر نے سچ نہ بولنے کی قسم کھائی ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سوتے جاگتے بھی عمران خان ان کے سامنے ہوتا ہے، کسی دوکان میں جاتے ہیں تو چور چور کے نعرے لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب کو باہر سے آیا ہوا سامان اور پیسے دیے گئے لیکن ہمیں کچھ نہیں ملا، عمران خان کے ساتھ ملکر ٹیلی تھون کی تو اڑھائی ارب روپیہ اکاؤنٹ میں آگیا۔