Aaj TV - Pakistan

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش ناکام بنادی
سی ٹی ڈی نے حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کراچی سے ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی سیل نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے کالعدم تنظیم کے ایک رکن کو گرفتار کیا ہے۔

ترجمان نے جاری بیان میں بتایا سی ٹی ڈی آپریشن ٹو کے عملے نے گلستانِ جوہر میں کامران چورنگی کے قریب کارروائی کے دوران کالعدم دہشت گرد تنظیم ایس آر اے کے رکن محمد افضل عرف عافی کو گرفتار کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم پر کراچی کی طرز پر حیدرآباد میں بھی چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی سازش کا الزام ہے۔

ملزم نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ جرمنی میں جلا وطن تنظیم کے سربراہ ذوالفقار خاصخیلی عرف سفیر سے براہِ راست رابطے میں ہے، جو اس کی مالی معاونت کر رہا ہے، جس کی جانب سے بھیجے گئے پیسوں سے ملزم نے موٹر سائیکل اور اسلحہ خریدا ہے۔

ملزم کے مطابق ذوالفقار خاصخیلی نے اسے حیدر آباد میں چینی ڈینٹل کلینک کے ڈاکٹر کو قتل کرنے کا ٹارگٹ دیا تھا۔

ملزم نے مذکورہ ڈاکٹر کی ریکی بھی مکمل کر لی تھی تاہم منصوبے پر عمل درآمد کرنے سے پہلے ہی اسے گرفتارکر لیا گیا۔