Aaj TV - Pakistan

عمران خان پر فائرنگ کا واقعہ، وزارت داخلہ کا پنجاب حکومت کو خط
وزارت داخلہ نے حقیقی آزادی مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فائرنگ کے واقعے پر پنجاب حکومت کو خط لکھ دیا۔

وزارت داخلہ نے چیف سیکرٹریز، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کے نام خط لکھا ہے، جس میں ہائی پروفائل کیس میں مس ہینڈلنگ پر خدشات کا اظہار کیا گیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ 36 گھنٹے گزر جانے کے باوجود ایف آئی آر درج نہیں ہوئی، عمران خان کا میڈیکولیگل ٹیسٹ ابھی تک نہیں ہوا، اسلحے کے حوالے سے بھی کوئی اپڈیٹ نہیں ہے، کرائم سین کو بھی محفوظ نہیں کیا گیا، متاثرین کے زخموں کی نوعیت کے حوالے سے بھی کوئی معلومات نہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت فوری طور پر درست تناظر میں کیس درج کرے۔

عمران خان پر قاتلانہ حملہ

واضح رہے کہ 3 نومبر کو لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں قاتلانہ حملے میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔

واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

فائرنگ کرنے والے شخص نوید کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا تھا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ اب تک درج نہیں ہو سکا ہے۔