Aaj TV - Pakistan

ہم واضح بتا رہے ہیں گیس کسی کو نہیں ملنی، سیکریٹری پیٹرولیم
سیکرٹری پیٹرولیم نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کو واضح کر دیا ہے کہ گیس اس دفعہ کسی کو نہیں ملے گی۔

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس ہوا جس کی صدارت عامر طلال گوپانگ نے کی۔

کمیٹی کو ملک میں گیس کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی، جس میں سیکریٹری پیٹرولیم نے کہا کہ اس دفعہ موسم سرما بہت مشکل ہوگا، ہم واضح بتارہے ہیں گیس کسی کو نہیں ملنی۔

سیکریٹری پیٹرولیم نے کمیٹی کو بتایا کہ گھریلو صارفین کو 16 گھنٹے گیس دستیاب نہیں ہوگی۔ تین گھنٹے صبح، دو گھنٹے دوپہر اور تین گھنٹے شام کو گیس ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہرسال گیس کے ذخائر میں 10 فیصدکمی ہورہی ہے،  10سال بعد پاکستان کے پاس اپنی گیس نہیں ہوگی، مہنگی ایل این جی خرید کر سستی نہیں بیچ سکتے۔

سوئی سدرن کے حکام نے اجلاس میں کہا کہ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان وزارت کو فراہم کردیا ہے۔