Aaj TV - Business & Economy

ٹیکس وصولیوں میں کمی کا امکان ہے
موجودہ حالات کی وجہ سے ٹیکس وصولیوں میں کمی کا امکان ہے جس کی چیئرمین ایف بی آرنے و ضاحت پیش کردی ہے۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) عاصم احمد کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور شرحِ سود بڑھنے اور روپے کی بے قدری سے ٹیکس وصولیاں کم ہوسکتی ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ٹیکس وصولیوں پر بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین ایف بی آرعاصم احمد نے بتایا کہ جولائی سے اکتوبر تک اکیس کھرب 49 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا، جبکہ وصولی کا ہدف 21 کھرب 44 ارب روپے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلزٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹی کا ہدف پورا نہیں ہوسکا تاہم انکم ٹیکس کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔ اس سال ٹیکس محصولات میں 16.6فیصد اضافہ ہوا نومبر میں درآمدات 20 فیصد کم ہونے کا امکان ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ درآمدات میں کمی سے ٹیکس وصولیاں کم ہونے کا خدشہ ہے، انہوں نے کہا کہ نومبر میں 537 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

عاصم احمد نے کہا کہ نومبر سے جون تک 53 کھرب 21ارب روپے ٹیکس اکٹھا کرنا ہے جبکہ پالیسی میں تبدیلیوں کے سبب ٹیکس اہداف پورے نہ ہونے کا خدشہ ہے۔