Aaj TV - Pakistan

مرتضیٰ وہاب نے بلدیاتی الیکشن پر سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ خوش آئند قرار دیدیا
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کراچی سمیت صوبے میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا۔

ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ  بلدیاتی انتخابات کے لئے عدالت نےخود تاریخ  کا تعین نہیں کیا بلکہ اس کا اختیار الیکشن کمیشن کو دیا ہے، البتہ سندھ میں آئینی حکومت ہے اور ہم ہر کام آئین کے طابع  رہ  کر کرنا چاہتے ہیں۔

پی پی رہنما نے کہا کہ کراچی میں 5 ہزار کے قریب پولنگ اسٹیشن قائم کرنے ہیں جس میں سے الیکشن کمیشن نے 3 ہزار 600 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر 8 اہلکار تعینات ہوتے ہیں، لہٰذا بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے 13 ہزار پولیس اہلکاروں کی کمی ہے۔

واضح رہے کہ عدالت نے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے کراچی اور حیدرآباد میں فوری الیکشن کرانےکا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اس حوالے سے الیکشن کمیشن کوسکیورٹی اور سہولیات فراہم کرے۔

سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کی جانب سے فوری الیکشن رکوانے کی درخواست مسترد کردی جس میں ایم کیو ایم کا موقف تھا کہ بلدیاتی قوانین میں ترامیم تک الیکشن روکا جائے۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت نے اہلکاروں کی کمی کے باعث الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ پر نظرثانی کی درخواست کی تھی۔