Aaj TV - Pakistan

عمران خان اسلام آباد کے بجائے راولپنڈی کیوں جا رہے ہیں
پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک کے کپتان عمران خان نے لانگ مارچ کی اصطلاح استعمال کرنے کی بجائے کارکنوں کو 26 نومبر دوپہر ایک سے دو بجے کے درمیان راولپنڈی پہنچے کی ہدایت کی ہے۔

اگرچہ حکومتی اتحاد کے رہنما بلاول بھٹو اس تاریخ اور راولپنڈی کے مقام کو اہم تعیناتی سے لنک کررہے ہیں۔ مگر عمران خان کے خطاب میں دیئے گئے اشارے اور زمان پارک میں قائدین کے درمیان ہونے والی مشاورت کچھ اور خبر دے رہے ہیں۔

عمران خان نے ایک بار پھر اشارہ دیا ہے کہ راولپنڈی کے پاور شو سے تحریک رکے گی نہیں بلکہ حقیقی آزادی تک جاری رہے گی۔ چند ہفتے قبل وہ اس لانگ مارچ کے بعد سندھ اور ملک کے دیگر شہروں میں جلسوں کا بھی اشارہ دے چکے ہیں۔

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان راولپنڈی میں بڑے عوامی اجتماع میں ایک بار پھر تفصیل سے ریجیم چینج اور انصاف پر مبنی نظام کا مقدمہ پیش کرکے کارکنوں کو آئندہ کی حکمت دیں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف اب ذہنی طور پر تیار نظر آتے ہیں کہ ان کا ٹارگٹ آئندہ عام انتخابات ہیں۔ عمران خان کے خیال میں وہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ووٹ بینک کے حوالے سے مثبت نتائج حاصل کرچکے ہیں اس لئے وہ آئندہ انتخابات تک ملک کے دیگر شہروں میں بھی جلسے کریں گے لیکن ان کا زیادہ فوکس سندھ پر رہے گا۔

دوتہائی کے حصول کے لئے عمران خان  قومی اسمبلی کی نشستوں پر سندھ سے بھی بڑا حصہ لینا چاہتے ہیں۔

زمان پارک میں ہونے والے مشاورتی اجلاس سے جو اندرونی کہانی سامنے آرہی ہے، اس کے مطابق عمران خان ابھی اسلام آباد کو اپنے لئے ممنوعہ شہر قرار دیتے ہیں، انہیں گرفتاری یا انتقامی کارروائی کا خدشہ ہے۔

اس لئے انہوں نے اپنے لانگ مارچ کو اسلام آباد کی بجائے پنجاب کے بارڈر یعنی راولپنڈی تک محدود کرلیا ہے، وہ پنجاب اور اس کے بعد کے پی تک آزادانہ نقل و حرکت کریں گے مگر دارالحکومت اور سندھ کے دوروں کے لئے انہیں ابھی عدالتی تحفظ یا ضمانت حاصل کرنا ہوگی۔

اپریل 2022 کو اقتدار سے الگ ہونے کے بعد عمران خان نے مضبوط اعصاب کے ساتھ سیاسی جدوجہد جاری رکھی جس کا پہلا مرحلہ اب سات ماہ بعد راولپنڈی جا کر ختم ہونے کا قوی امکان ہے۔

سابق وزیراعظم نے پہلے ساڑھے چھ ماہ تک ملک بھر میں بڑے عوامی جلسے کئے اور اب وہ گذشتہ 21 روز سے لانگ مارچ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسی دوران 3 نومبر کو جب عمران خان کا لانگ مارچ وزیرآباد کے قریب پہنچا تو ان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی جس سے ایک شخص جاں بحق جب کہ عمران خان سمیت 13 افراد  زخمی ہوئے۔

فائرنگ کے اس واقعے سے عارضی طور پر لانگ مارچ کا سفر تعطل کا شکار ہوا جس کے ایک ہفتے بعد ہی عمران خان نے پارٹی قائدین کو لانگ مارچ جاری رکھنے کی ہدایت کی، یہ مارچ 10 نومبر سے دوبارہ شروع ہوگیا اور پی ٹی آئی چیئرمین اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے روزانہ مارچ کے شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے رہے۔

اب بظاہر عمران خان کی نظر اہم تعیناتی کی بجائے انتخابات پر ہے، مگر ان کے سیاسی مخالفین کو ابھی بھی خدشہ ہے کہ 29 نومبر سے پہلے 26 نومبر کو عمران خان کا پاور شو ان کے سیاسی اہداف پر اثر انداز نہ ہوجائے۔