Aaj TV - Pakistan

کالے انگریزوں سے آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: فیاض الحسن چوہان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ جب تک کالے انگریزوں سے پاکستان کو آزادی نہیں دلاتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ہمارے لانگ مارچ اور حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے ڈرٹی پالیٹکس کر رہی ہے، ہم پاکستان کے اداروں اور عدالتوں کی تعمیر و ترقی کے خواہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا پہلا نکتہ یہ ہے کہ ملک میں فوری فری اینڈ فریش الیکشن کرائی جائیں، دوسرا نکتہ پاکستان کے اندر حقیقی جمہوریت کے راستے میں جتنی رکاوٹیں ہیں ان کو ختم کردیا جائے، تیسرا نکتہ شہباز گل اور اعظم سواتی کے اوپر جو ریاستی ظلم و جبر ہوا ہے اس کی آزادانہ و منصفانہ تحقیقات کرائی جائیں، چوتھا نکتہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی بھی منصفانہ تحقیقات ہونی چاہیے اور سب سے اہم نکتہ یہ ہے کہ پاکستان کے اندر بیرونی طاقتوں کے اشاروں سے ناچنے والے سیاستدانوں اور حکمرانوں کا صحیح معنوں میں انصاف ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام 5 نکات عمران خان پوری پاکستان کی قوم کے سامنے رکھیں گے، اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ آج کے مارچ کے بعد حقیقی آزادی کی جنگ ختم ہوجائے گی تو وہ نہیں ہوسکتا،  یہ پہلا فیز تھا، اس کے بعد عمران خان کی قیادت میں دوسرا فیز شروع ہوگا۔