Aaj TV - Pakistan

مظفرآباد میونسپل کارپوریشن میں ن لیگ فاتح، ضلع کونسل نشستوں پر پی ٹی آئی نے میدان مارلیا
آزاد کشمیرمیں بلدیاتی انتخابات کا پہلامرحلہ مکمل ہوگیا ہے، غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع کونسل کی نشستوں پر تحریک انصاف، میونسپل کارپوریشن پر ن لیگ اورمیونسپل کمیٹیز پر پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا ہے۔

غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے زاد جموں و کشمیر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ضلع کونسل کی 33 نشستیں جیت لیں۔

بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی ضلع کونسل کی 23 نشستیں جیت کر دوسرے نمبر پر رہی اور مسلم لیگ ن نے 16 نشستیں حاصل کیں۔

وادی نیلم میں تحریک انصاف نے 7 جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے 3،3 نشستیں حاصل کیں جبکہ 2 نشستیں آزاد امیدواروں نے حاصل کیں۔

تحریک انصاف نے وادی جہلم میں 10 نشستیں حاصل کیں، جبکہ مسلم لیگ کے حصے میں 5 اور پیپلز پارٹی کے حصے میں 3 نشستیں آئیں۔

غیرسرکاری نتائج کے مطابق مظفرآباد میونسپل کارپوریشن کے تمام 36 وارڈز میں مسلم لیگ ن 12 نشستیں حاصل کرکے سر فہرست رہی جبکہ پیپلز پارٹی 8 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

تحریک انصاف نے 7 نشستیں حاصل کیں جبکہ آزاد امیدواروں نے بھی 7 نشستیں حاصل کیں، مسلم کانفرنس کو صرف 2 نشستیں مل سکیں۔

مظفرآباد میں میونسپل کمیٹی کی نشستوں پر پیپلز پارٹی نے 17 نشستیں جیت کر پی ٹی آئی کو شکست دی۔

تحریک انصاف 16 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ مسلم کانفرنس نے 3 اور مسلم لیگ ن نے 2 نشستیں حاصل کیں اور 2 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی اور جے کے پی پی نے ایک نشست حاصل کی۔

واضح رہے کہ 614 بلدیاتی نشستوں کیلئے 2 ہزار 725 امیدوارمیدان میں ہیں جبکہ 19 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کونسلر منتخب ہوچکے ہیں۔

بلدیاتی انتخابات کیلئےمظفرآباد، وادی نیلم اور جہلم ویلی میں 6 لاکھ 95 ہزار سے زائد ووٹرز کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع ملا، انتخابات میں 31 خواتین سمیت 2 ہزار 725 امیدوار میدان میں تھے۔