Aaj TV - Pakistan

پارٹی نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا مینڈیٹ چیئرمین کو دے دیا، مسرت چیمہ
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے متعلق تحریک انصاف کی پوری پارٹی نے حتمی وقت اور اعلان کا مینڈیٹ چئیرمین کو دے دیا ہے۔

مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک  ٹویٹ میں کہا کہ ‏پاکستان تحریک انصاف اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے، پوری پارٹی نے حتمی وقت اور اعلان کا مینڈیٹ چئیرمین کو دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور پختونخواہ میں انتخابات کے بعد پہلے سے زیادہ اکثریت سے حکومت بنائیں گے،عوام امپورٹڈ حکومت کو الیکشن کروانے پر مجبور کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈمی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، زرداری بابا اور 13 چور جماعتوں کو نکیل ڈالنے کیلئے انتخابات ناقابل گزیر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا چور ٹولہ حقیقی آزادی کے سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکتا، وزیراعلٰی پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد بلی کے خواب میں چھچھڑوں کے مترادف ہے۔