Aaj TV - Sports

راولپنڈی ٹیسٹ : انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 343 رنز کا ہدف
راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 264 رنز بناکر ڈکلیئر کردی اور پاکستان کو جیت کیلئے 343 رنز کا ہدف دے دیا۔

انگلینڈ کے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے پچ پر عبداللہ شفیق اور امام الحق موجود ہیں۔

انگلینڈ کی اننگز

انگلینڈ ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے، دوسری اننگز  کے آغاز میں  انگلش کھلاڑی  بین ڈکٹ  نسیم شاہ کی گیند پر سلمان آغا کو کیچ دے بیٹھے اور  پہلے اوور کی دوسری گیند پر صفر پر  ہی آؤٹ ہوگئے۔

انگلش کھلاڑی  اولی پوپ کو  بھی محمد علی نے صرف 13 رنز کے ساتھ پویلین واپس بھیج دیا، جس کے بعد  14  ویں اوور کے دوران محمد علی نے ہی انگلش کھلاڑی  زیک کرولی  کو ففٹی ہوتے ہی پویلین کی راہ دکھادی۔

مہمان ٹیم کی چوتھی وکٹ اس وقت گری جب  بلے بار جوروٹ  زاہد محمود کی گیند پر امام الحق کو کیچ دے بیٹھے اور 73 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد  انگلینڈ کپتان بین اسٹوکس بھی زیادہ دیر پچ پر نہ رہ سکے اور 3 گیندوں پر کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد  انگلش کھلاڑی ول جیکس 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ہیری بروک  87 رنز نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے زاہد محمود، نسیم شاہ اور محمد علی نے 2،2 جبکہ آغا سلمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی اننگز

راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان  ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 579 رنز بنا کر  آؤٹ ہو گئی ۔

چوتھے روز قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز  قومی کھلاڑی آغا سلمان اور زاہد محمود نے 499 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔

چوتھے روز   کے میچ میں  آغا سلمان 63 گیندوں پر  53 رنز کے ساتھ ول جیکس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ زاہد محمود 17 رنز بنا کر اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے اس کے بعد  حارث رؤف بھی 12 رنز بنا کر ول جیکس کا شکار ہوگئے۔

انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 2  وکٹیں جیک لیچ کے حصے میں آئیں،  انگلینڈ کو پاکستان پر  پہلی اننگز میں 78 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔

انگلینڈ نے پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 657 رنز بنائے تھے، انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 153، اولی پوپ نے 108، بین ڈکٹ نے 107 اور ریک کرالی نے 122 رنز کی اننگز کھیلی تھیں جبکہ پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 4 اور نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔