Aaj TV - Sports

راولپنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے دی
راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ کے پانچویں اور آخری روز قومی ٹیم 343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ناکام رہا اور پوری ٹیم 268 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے پانچویں دن کا آغاز 2 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز سے ہوا، پہلے سیشن میں ہی اوپنر امام الحق اپنے اسکور میں زیادہ اضافہ نہ کر سکے اور 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جیمز اینڈرسن نے ان کی وکٹ حاصل کی۔

اس کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل نے کمان سنبھالی اور چوتھی وکٹ کے لئے ٹیم کے اسکور میں 87 رنز کا اضافہ کیا،176 رنز پر پاکستان کوچوتھانقصان اٹھانا پڑا، محمد رضوان 46 رنز بناکراولی جیمز اینڈرسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کا اسکور198 تک پہنچا تو  ڈیبیو میں نصف سنچری بنانے والے سعود شکیل 76 کے اسکور پر روبینسن کی گیند پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

دو سو انسٹھ پر پاکستان کو چھٹی وکٹ گری، آغا سلمان  30 رنز بناکر اولی روبنسن کا شکار بنے۔

آغا سلمان کے پویلین لوٹتے ہی اظہر علی  بھی اپنی وکٹ گنوابیٹھے، انہوں نے 40 رنز اسکور کیے۔

اب سے کچھ دیر پہلے تک پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنالیے،  نسیم شاہ اور زاہد محمود صفر رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ کےپانچویں دن زیادہ سےزیادہ 98 اوورکرائےجائیں گے۔

گزشتہ روز دوسری اننگز میں عبداللہ شفیق 6 اور کپتان بابر اعظم 4 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اظہر علی ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

میچ کا چوتھا روز

اس سے قبل پنڈی ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز 7 وکٹ 499 رنز سے آگے بڑھائی ، آغا سلمان 53 رنزبناکرآؤٹ ہوئے زاہد محمود 17 اور حارث رؤف 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، پاکستان ٹیم پہلی اننگزمیں 579 رنزبناکرآؤٹ ہوئی۔

انگلینڈ کے ول جیکس نے 161 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیک لیچ  نے 2  کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پہلی اننگزمیں 78 رنزکی برتری کے ساتھ انگلینڈ نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو سنچری میکر بین ڈکٹ کو صفر پرنسیم شاہ نے بولڈکیا، اولی پوپ بھی 15 رنزپر آؤٹ ہوئے۔

زیک کرالی کو  بھی 50 رنزپر محمد علی نے ہی آؤٹ کیا، جوروٹ نے ہیری بروک کے ساتھ 96 رنزکی شراکت لگائی۔

جو روٹ 73 رنزبناکر زاہد محمود کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے، کپتان بین اسٹوکس کوئی رن نہ بناسکے، ہیری بروک نے ول جیکس کے ساتھ مل کراسکور 248 رنز تک پہنچایا، ول جیکس 24 رنزپر آغاسلمان کا شکارہوئے۔

چائے کے وقفے سے قبل نسیم شاہ نے ہیری بروک کو 87 رنزبولڈکردیا، وقفے کے دوران انگلینڈ نے اننگز ڈکلیئرکرنے کا فیصلہ کیا اور دوسری اننگز 7 وکٹ 264 رنزپرڈکلیئر کرکے ڈرا ہوتے میچ میں جان ڈال دی۔

تیسرا روز

پاکستان کے اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق اور کپتان بابراعظم نے سنچریز اسکور کیں،    امام الحق نے 121 ، عبداللہ شفیق 114 ، اظہر علی 27 ، سعود شکیل 37 ، بابراعظم 136، محمد رضوان 29 اور نسیم شاہ نے 15 رنز بنائے۔

وِل جیکس نے عبداللہ شفیق کو 114 رنز پر آؤٹ کرکے اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ لی۔ امام الحق 121 ، اظہر علی 27رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 298رنز بنائے،وقفے کے بعدٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے سعود شکیل 37 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے علاوہ بابر اعظم 136 ،محمد رضوان 29 اور نسیم شاہ 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستان نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز اسکور کیے۔

دوسرا روز

میچ میں دوسرے روز مہمان ٹیم نے کھیل کا آغاز 506 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر کیا،کپتان بین اسٹوکس 41 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

لیام لیونگ اسٹون 9 رنز ہی بنا سکے، انگلش ٹیم کی جانب سے ہیری بروک نے 153 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،   ول جیکس نے 30، اولی روبنسن 37 اور جیک لیچ نے 6 رنز بنائے۔

دوسرے روز  انگلینڈ کی ٹیم نے26 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے جبکہ قومی بولرز زاہد محمود 4، نسیم شاہ 3، محمد علی نے 2 جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ لی۔

پہلا روز

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انکش اوپنرز نے اننگز کا آغاز دھواں دھار انداز میں کیا اور  زیک کرالی، بین ڈکٹ نے  مجموعی طور پر 233 رنز اسکور کیے۔

بین ڈکٹ نے 107 اور زیک کرالی 122 رنز بنائے، اس کے علاوہ اولی پوپ 108 اورجو روٹ 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔