Aaj TV - Life & Style

لیڈی گاگا کے ملازم پر فائرنگ کرنے والے شخص کو 21 سال قید کی سزا
منفرد اسٹائلنگ کی حامل امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے کتے کی رکھوالی پرمامور ملازم کو گولی مارنے والے شخص کو 21 سال قید کی سزا سُنادی گئی۔

مجرم نے فروری 2021 میں دیگر2  ساتھیوں کے ہمراہ گلوکارہ کے فرانسیسی بُل ڈاگ نسل کے کتے چھینتے ہوئے ان کی حفاظت پر مامور ریان فشر نامی ملازم کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

اس واردات کے بعد امریکی ریاست لاس اینجلس پولیس نے کہا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کتوں کو ان کی مالکہ کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا ہے بلکہ بلیک مارکیٹ میں اس نسل کے کتوں کی مانگ کی وجہ سے ایسا کیا گیا ہے۔

لیڈی گاگا اپنے پالتو کتوں کے ہمراہ۔ فوٹو — امریکی میڈیا

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق گولی چلانے والے مرکزی مجرم 20 سالہ جیمز ہووارڈ جیکسن کو گزشتہ روز 21 سال سال قید کی سزا سنائی گئی۔

رواں سال کے اوائل میں جمیز ہووارڈ جیکسن کو غلطی سے حراست سے رہا ہوجانے کے بعد دوبارہ گرفتارکیا گیا تھا اورحکام نے اسے ’کلریکل غلطی‘ قرار دیا تھا۔

ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمیز ہووارڈ جیکسن کو پرتشدد فعل کے ارتکاب کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئےمتاثرہ فریق کو انصاف فراہم کیا گیا ہے۔

حملے میں لیڈی گاگا کے کتوں کے محافظ کوسینے پرزخم آئے تھے اوربعد ازاں انہوں نے سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ واقعے میں پھیپھڑا بھی متاثرہوا۔

کُتے چھیننے میں شریک جیمزکے دیگر2 ساتھیوں کوپہلے ہی اس جرم میں جیل بھیجا جا چکا ہے۔

واقعے کے بعد لیڈی گاگا نے اپنے کتوں ’کوجی‘ اور’گستاؤ’ کی واپسی کے لیے تقریباً 8 کروڑ روپے  کی انعامی رقم کی پیشکش کی تھی۔

واقعے میں گلوکارہ کی مادہ بُل ڈاگ ’مِس ایشیا‘ زخمی ریان فشر کی جانب بھاگنے کے باعث اغواء ہونے سے بچنے میں کامیاب رہی تھی۔