Aaj TV - Sports

راولپنڈی کی پچ نے پاکستان کی عزت داؤ پر لگا دی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کومسلسل دوسری باراوسط درجے سے کم قراردے دیا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پنڈی ٹیسٹ میں کئی بیٹنگ رکارڈز بنے، راولپنڈی کی پچ کو مسلسل دوسری بار ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے جس کے بعد ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد 2 ہوگئی جو 5 سال تک برقرار رہیں گے۔

اس حوالے سے آئی سی سی کا مزید کہنا ہے کہ مزید ڈی میرٹ پوائنٹس ملنے  پر راولپنڈی کے وینیو کی میزبانی خطرے میں پڑ سکتی ہے اور اسے معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق 5 ڈی میرٹ پوائنٹس پر وینیو کو 12 ماہ کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے لئے معطل کردیا جائے گا۔

آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے راولپنڈی وینیو کی پچ کا فیصلہ سنایا ۔

میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کی وکٹ بالکل فلیٹ تھی جس پر کسی بھی طرح کے بولر کو مدد نہیں ملی اور پورے میچ کے دوران پچ ایک ہی جیسی رہی۔

اینڈی پائی کرافٹ نے کہا ہے کہ فلیٹ پچ کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے بیٹرز نے تیز کھیلا اور بڑے ٹوٹل بنائے۔

رواں برس مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف بھی راولپنڈی کی پچ کو اسی نوعیت کا قرار دیتے ہوئے اسے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ  کے پہلے دن انگلینڈ نے 75 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنائے تھے جبکہ اس ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دی۔

اس کے علاوہ پنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو لےکر سابق کرکٹر اور کرکٹ ماہرین نے سوالات اٹھائے تھے جبکہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے بھی پچ پر مایوسی کا اظہار  کیا تھا۔