Aaj TV - Pakistan

پی ٹی آئی کے باغی رہنما کی دھمکی، ’غداری پر کارروائی نہ کی تو اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے‘
پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن نورعالم خان نے دھمکی دی ہے کہ اگر عمران خان کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی نہ کی گئی تو اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔

پی ٹی آئی کے منحرف رکن نورعالم خان نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص ججوں، افواج کے زمہ داروں کو تنقید کا نشانہ بناتا ہے، وفاقی حکومت عمران خان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتی، اگر اس کیخلاف رولنگ نہیں دی جاتی تو ہم اس اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے۔

وفاقی وزیر ایاز صادق نے عمران خان کو احسان فراموش قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر  جو احسان کرتا ہے وہ اسی پر وار کرتے ہیں، چاہے وہ پرانی ٹیم ہو جس نے اسے سلیکٹ کیا یا ابھی ریٹائر ہونے والے آرمی چیف ہوں، وفاقی پر پنجاب کے پیسے روکنے کا غلط تاثر دیا جارہا ہے۔

قومی اسمبلی مین جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں حکومت عدم توجہی کامعاملہ بھی ایوان میں زیربحث رہا، اپوزیشن کے رکن ریاض مزاری اور افضل ڈھاندلہ نے متاثر علاقوں میں غلط سروے کرانے کا الزام عائد کیا۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضٰی جاوید عباسی نے یقین دہانی کروائی کہ ان علاقوں میں این ڈی ایم اے کو دوبارہ سروے کرنے کا کہیں گے، جبکہ ابھی تک صوبوں کی رپورتیں بھی فراہم نہیں کی گئیں۔

پیپلزپارٹی کے رکن قادر مندوخیل نے کراچی کے حلقہ این اے دوسو انچاس میں گیس کی کمی کا معاملہ ایوان میں اٹھایا پارلیمانی سیکرٹری برائے پیٹرولیم حامد حمید نے کہا کہ پچیس ہزار  گیس کنکشن دینے کی پالیسی بنائی گئی تھی اس پر بھی عمل نہیں کیا جارہا ہے ہمارے پاس جو وسائل ہیں اس کے مطابق گیس فراہم کی جارہی ہے، ملک میں گیس کی مانگ اس کی موجودہ مقدار سے زیادہ ہےگیس حاصل کرنے کے لیے متعدد نئے کنوئیں کھودے جا رہے ہیں کچھ حاصل شدہ گیس نیشنل گریڈ میں آگئی ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔