Aaj TV - Pakistan

الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف 2 مختلف کیسز میں فیصلہ محفوظ کرلیا
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے اور انتخابی اخراجات جمع نہ کرنے کے 2مختلف کیسز میں فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکند سلطان راجہ کی سربراہی میں کمیشن نے عمران خان کی جانب سے انتخابی اخراجات جمع نہ کرانے کے خلاف درخواست پرسماعت کی۔

اسپیشل سکریٹری نے بتایاکہ  عمران خان کی جانب سے تاخیر سے اخراجات کی تفصیل جمع کرائی گئیں تفصیلات دینے والا شخص بھی مجازنہیں تھا۔

عمران خان کے وکیل بیرسٹرگوہرنے موقف اپنایاکہ عمران خان 3 نومبر کو زخمی ہوئے تھے، تفصیلات جمع کرانےکی تاریخ 10 نومبر تھی، اس معاملے پر ہمیں معاف کیا جائے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

دوسری جانب الیکشن  کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست پر بھی سماعت کی ،درخواست گزار محمد آفاق کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

درخوست گزار نے مؤقف اپنایاکہ عمران خان نااہل ہوگئے تو تمام مراعات واپس لینی چاہئیں اور پارٹی چیئرمین شپ سے بھی ہٹایا جائے ۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے اس کیس کا فیصلہ بھی محفوظ کرلیا۔