Aaj TV - Pakistan

چوہدری شجاعت نے کامل علی آغا کو ق لیگ سے فارغ کردیا
لاہور: چوہدری شجاعت کو ق لیگ کی صدارت سے ہٹانے سے متعلق قرارداد منظور کرنے پر پرویز الٰہی گروپ میں شامل کامل علی آغا کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔

جنرل سیکریٹری ق لیگ طارق بشیر چیمہ کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق کامل علی آغا سے 28 جولائی 2022ء کو مسلم لیگ ق ہاؤس میں ہونے والے ایک اجلاس پر وضاحت مانگی گئی تھی۔

طارق چیمہ کا کہنا ہے کہ وضاحت طلب کرنے کے بعد 4 اگست کو کامل علی آغا کو ایک اور نوٹس جاری کیا گیا تھا، دوسرے نوٹس پر بھی انہوں نے کوئی وضاحت پیش نہیں کی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ چودھری شجاعت حسین کے بارے میں قرارداد منظور کر کے کامل علی آغا نے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جس پر ان کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کامل علی آغا نے سینیٹ سمیت پارٹی رکنیت کی وجہ سے جو عہدے حاصل کیے انہیں کالعدم قرار دیا جاتا ہے، فیصلے کی کاپی الیکشن کمیشن کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔