Aaj TV - Pakistan

زرداری اور بلاول نے بی بی کی سیاسی میراث کو ان کے مزار ہی میں دفن کردیا، فواد
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  اسٹبلشمنٹ کی کٹھ پتلیوں نے آج بی بی کی برسی کے موقع پر تماشا لگایا، زرداری اور ان کے فرزند نے بھٹو اور بی بی کی سیاسی میراث کو ان کے مزارات ہی میں دفن کردیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ این آر او ٹو سے استفادے کیلئے زرداری اور اس کے فرزند نے بھٹو اور بی بی کی سیاست سے یکسر لاتعلقی کا اعلان کیا، وفاقِ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو اندرون سندھ کی چند بستیوں تک محدود مجرموں کی آماجگاہ بنادیا۔

انہوں نے کہا کہ اہلِ سندھ جھولیاں اٹھا اٹھا کر زرداریوں کے ڈاکو راج سے نجات کی دعا مانگ رہے ہیں، سندھ کے عوام سیلاب کی آفت کا شکار ہیں، زرداری کے حواری سندھ کا پیسہ ضمیروں کی منڈیوں میں جھونکتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھٹو نے ملک کو جو آئین دیا زرداری نے جاتی امراء کے چوروں کے ساتھ مل کر اس کے انسانی حقوق کے باب کی دھجیاں اڑوائیں، اقتدار کے حصول کیلئے زرداری اور اس کا فرزند دستور، جمہوریت اور پارلیمان پر کئے جانے والے ہر شرمناک حملے کے سہولت کار بنے۔

’آڈیو لیکس کی پرواہ کسے ہے؟‘

اس سے قبل فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا تھا کہ آرمی چیف کو بدنام کرنے کی کوششیں بند ہونی چاہئیں۔

فواد چوہدری نے لکھا کہ جعلی آڈیو لیکس کی پرواہ کسے ہے؟ یہ کہنا کہ لیکس نئے سربراہوں کے احکامات پرکیے گئے، بالکل فضول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے کبھی ایسا کوئی مطالبہ لے کر آرمی چیف سے رابطہ نہیں کیا۔