Aaj TV - Pakistan

عمران خان سینیٹرز ملاقات کی اندرونی کہانی، اعظم سواتی سے متعلق نیا ٹاسک سپرد
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان سے سینیٹرز کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ملاقات میں عمران خان نے سینیٹرز کو اعظم سواتی کیس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اُجاگر کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

ملاقات میں سینیٹ کے فلور پر انسانی حقوق کے خلاف بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ  کیا گیا، سینیٹرز ایک بار پھر عدلیہ کے سامنے اپنی آواز بلند کریں گے۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ  بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، پی ڈی ایم آئینی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

ملاقات کے بعد لاہور کے زمان پارک میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر وسیم شہزاد کا کہنا تھا کہ جو مفرور اور اشتہاری پاکستان آرہے ہیں انہیں تو یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ان کو ضمانت کب ملنی ہے، قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے۔

اعجاز چوہدری نے اعظم سواتی کیس کو عدلیہ پر ایک بڑا سوالیہ نشان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی سے کسی کو ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے اداروں کے خلاف ماضی میں کیا کچھ نہیں بولا، لیکن انہیں این آر او دیا جا رہا ہے۔