Aaj TV - Pakistan

وزیر اعظم اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے جنیوا روانہ
وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے جنیوا روانہ ہوگئے، جہاں وہ بین الاقوامی کانفرنس  کی صدارت کریں گے۔

وزیر اعظم کے وفد میں وفاقی وزراء بلاول بھٹو زرداری،  اسحاق ڈار، شیری رحمان اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔

شہباز شریف کل 9 جنوری کو یواین  سیکرٹری جنرل کے ساتھ مل کر پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی میں شراکت کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔

پاکستان کانفرنس میں تعمیر نو اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا فریم ورک  پیش اور اس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے بین الاقوامی تعاون اور طویل المدتی شراکت داری کی اہمیت پر زور دے گا۔

افتتاحی اجلاس کے بعد باضابطہ طور پر تعمیر نو اور بحالی میں شراکت کی دستاویز پیش کی جائے گی اور بعد ازاں پارٹنر سپورٹ کے اعلانات کیے جائیں گے۔

کانفرنس میں سربراہان مملکت و حکومت، وزراء اور متعدد ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندے اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں، فاؤنڈیشنز اور فنڈز کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ترقیاتی تنظیموں، نجی شعبے، سول سوسائٹی اور آئی این جی اوز کے نمائندے شرکت کریں گے۔