Aaj TV - Pakistan

کراچی سے لاہور جانے والی پاک بزنس ایکسپریس کو حادثہ
کراچی سے لاہور جانے والی پاک بزنس ایکسپریس روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔

ریلوے حکام کے مطابق روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب پاک بزنس ایکسپریس کی ایک بوگی اچانک موڑ کاٹتے ہوئے پٹڑی سے اتر گئی جس کے باعث کراچی سے لاہور جانے والا اپ ٹریک بلاک ہوگیا۔

حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع پر ریلوے کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیاں شروع کردی گئیں، پاک بزنس ایکسپریس کی 16 ویں کوچ ٹریک سے اتری۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اپ ٹریک بلاک ہونے کے باعث تیزگام، فرید ایکسپریس، کراچی ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا تاہم حادثے کا شکار پاک بزنس ایکسپریس کو متبادل بوگی لگا کر لاہورروانہ کر دیا گیا ۔

پاک بزنس ایکسپریس کی بوگی ٹریک سے اترنے کے سبب تقریباً ساڑھے 3گھنٹے اپ ٹریک معطل رہنے کے بعد بحال کردیا گیا ہے جبکہ  حادثے کی وجہ معلوم نہ کی جاسکی، خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔