Aaj TV - Pakistan

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیب سے بڑا ریلیف مل گیا
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیب سے بڑا ریلیف مل گیا، نیب کے حکم پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے اسحاق ڈار کے منجمد اثاثہ جات کو بحال کر دیا۔

قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے منجمد اثاثے بحال کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کے لیے کارروائی شروع کردی گئی۔

اس حوالے سے نیب نے اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کے لیے پنجاب کے مختلف اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا۔

عدالت کے حکم پر اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اثاثہ جات میں پراپرٹی، مختلف بینک اکاؤنٹس شامل ہیں۔

جسٹس محمد بشیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد درخواستوں پر فیصلے کا اختیار نہیں، ہم نیب ہیں نہ ہی ملزمان کے حق میں فیصلہ دے سکتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس بحال اور لاہور کے علاقے گلبرگ تھری میں واقع گھر کا قبضہ واپس کیا جائے، ان کے منجمد بینک اکاؤنٹس اور ایک گھر کی مالیت پانچ  ارب 58 کروڑ 80 لاکھ 73 ہزار ہے۔

اسحاق ڈارکے بینک الفلاح کے اکاؤنٹ میں 50 کروڑ 79 لاکھ 48 ہزار روپے، حبیب بینک کے اکاؤنٹ میں 3 لاکھ 65 ہزار روپے، الائیڈ بینک میں 432 روپے اور البرکہ بینک کے اکاؤنٹ میں 239 روپے ہیں۔