Aaj TV - Pakistan

گورنر کے دستخط کے بعد پنجاب اسمبلی کی تحلیل آج متوقع
گورنر بلیغ الرحمان کے دستخط کرنے کے بعد پنجاب اسمبلی آج رات تحلیل کیے جانے کا کوی امکان ہے۔

ذرائع گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر آج رات وزیر اعلیٰ  پنجاب کی سمری پر دستخط کر دیں گے، جس کے بعد پنجاب اسمبلی آج رات تحلیل ہو جائے گی۔

دوسری جانب گورنر پنجاب کی اسمبلی کی تحلیل پر آئینی ماہرین سے مشاورت جاری ہے، ڈیڈ لاک کی صورت میں الیکشن کمیشن کا کردار اہم ہوگا جب کہ  نگران وزیر اعلی کے تقرر کے لیے آئین کا آرٹیکل 224 اور 224 اے فعال ہوں گے۔

گورنر وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کیلئے دونوں کو خط لکھیں گے، دونوں نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے اپنےامیدواروں کے نام گورنر کو بھیجیں گے، تین دن میں اتفاق نہ ہوا تو معاملہ اسپیکر اسمبلی کے پاس جائے گا۔

اسپیکر ایک چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے گا جس میں اپوزیشن اور حکومت کے تین، تین اراکین ہوں گے، وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر اپنے دو دو نام اس کمیٹی کو بھیجیں گے، کمیٹی نام موصول ہونے کے تین دن کے اندر اپنا فیصلہ دے گی۔

پنجاب اسمبلی کی کمیٹی بھی کسی امیدوار کا نام فائنل کرنے میں کامیاب نہ ہوئی تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا، اسپیکر کی کمیٹی کے تجویز کردہ چاروں ناموں میں سے الیکشن کمیشن کسی ایک نام پر کثرت رائے سے فیصلہ سنا دے گا۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد نگران وزیر اعلی کا نوٹیفکیشن کردیا جائے گا اور نگران وزیر اعلی اپنی نگران کابینہ تشکیل دے گا۔