Aaj TV - Pakistan

ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک، 2فرار
ڈی جی خان کے موزہ جھنگی میں سی ٹی ڈی پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 فرار ہو گئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ڈی جی خان میں دہشت گرد پولیس چیک پوسٹ پر حملے کرنا چاہتے تھے، سی ٹی ڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دہشت گردوں کو پکڑنے کی کوشش کی تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، مقابلے کے دوران 2 دہشت گرد مارے  گئے جن کی شناخت روہید خان اور حنیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے جو لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشت گردی کی کارروائیاں کر چکے ہیں جبکہ دہشت گردوں سے ایک کلاشنکوف، پستول، 2 ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیے گئے۔

سی ٹی ڈی نے کومبنگ آپریشنز کے دوران گوجرانوالہ اور راولپنڈی سے بھی 3 دہشتگرد گرفتار کر لیے۔

حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں کتاب خان، ارشاد الحق اور ارشد صدیقی شامل ہیں جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکاخیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق  ایک ہفتے کے دوران سی ٹی ڈی نے 471 کومبنگ آپریشنز میں 23 ہزار 381 افراد کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چیک کیا، اور 95 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے 75 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔