Aaj TV - Pakistan

عمران خان کا صدر کو خط، گورنر خیبرپختونخوا کے بیان پر نوٹس لینے کا مطالبہ
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  نے صدر مملکت عارف علوی کو خط  لکھا ہے، جس میں گورنر خیبرپختونخوا کے بیان، رہنماوں کی گرفتاریوں، تشدد اور دھمکیوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

عمران خان کی جانب سے عارف علوی کو لکھا گیا خط  شبلی فراز نے ایوانِ صدر پہنچایا۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی سے منظور کردہ متفقہ قرارداد اور گورنر خیبرپختونخوا کا 27 جنوری کا بیان بھی خط میں شامل ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ  پی ٹی آئی کور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی اجلاس 29 جنوری کومنعقد ہوا، اس اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔

تحریک انصاف کے خط میں کہا گیا ہے کہ قرارداد میں بطور صدرِ مملکت انٹیلی جینس ایجنسیز اور مقتدرہ کے سیاست میں کھلے کردار کا نوٹس لینے کی سفارش کی گئی ہے، گورنر خیبرپختونخوا کا 27 جنوری کا بیان اس حوالے سے اہم مثال ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ  قرارداد میں اغواء اور جھوٹے مقدمات کے اندراج کی جانب بھی مبذول کروائی گئی، جس میں رہنماؤں اور کارکنان کو دی جانے والی دھمکیوں، زیرِحراست تشدد کا معاملہ بھی اٹھایا گیا ہے، قرارداد میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مؤثر اقدامات کی سفارش کی گئی۔