Aaj TV - Pakistan

صدر نے انتخابی شیڈول جاری کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کا انتخابی شیڈول فوری جاری کرنے کے لئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھ دیا۔

خط میں صدر کا کہنا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کریں ، آئین تاخیر کی اجازت نہیں دیتا اس لیے الیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ 2017  کے مطابق صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کا شیڈول جاری کرے۔

خط میں صدرعارف علوی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کا اعلان کرے تاکہ صوبائی اور مستقبل کے عام انتخابات کے حوالے سے خطرناک قیاس آرائیوں  پر مبنی پروپیگنڈے کو ختم کیا جاسکے۔

انہوں نے خط میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کا حوالہ  دیتے ہوئے لکھا کہ آرٹیکل 224 دو اسمبلی کے انتخابات تحلیل ہونے کے 90 دن کے اندر کرانے پر زور دیتا ہے ، آئین کے مطابق انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بنیادی اور لازمی فرض ہے۔

صدر مملکت نے مزید لکھا کہ آرٹیکل 218 (3) ای سی پی کو شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کا فرض تفویض کرتا ہے۔ اگرالیکشن کمیشن اپنے فرائض کی ادائیگی میں ناکام رہا تو بالآخر کمیشن ہی کو آئین کی خلاف ورزی کا ذمہ دار اور جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔

انہوں نے لکھا کہ سربراہ ِمملکت ہونے کی حیثیت سے ’آئین کے تحفظ اور دفاع‘ کا حلف لیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنراور ممبران کو آئین کے تحت ان کے حلف کے مطابق بنیادی ذمہ داری کی یاد دہانی کرواتے ہوئے صدر نے مزید کہا کہ آئین اور الیکشن ایکٹ 2017 ءکی خلاف ورزی کے سنگین نتائج سے بچنے کے لئے دونوں تحلیل شدہ اسمبلیوں کے انتخابی شیڈول کا فوری اعلان کیا جائے۔