Aaj TV - Pakistan

’پرویز خٹک آنے والا الیکشن کسی اور پارٹی سے لڑیں گے‘
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ پرویز خٹک آنے والا الیکشن کسی اور پارٹی کے ساتھ مل کر لڑیں گے۔

انہوں نے الیکشن کمیشن کو حالات دیکھ کر انتخابات کرانے کی رائے بھی دے دی۔

پشاور میں خصوصی بچوں کے لیے پاکستان ہلال احمر کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ  میں ورکر ہوں، لیکن کچھ لوگ میری سرگرمیاں ماضی کےگورنرکی طرح دیکھتے ہیں، مجھ سے پہلے کوئی بھی گورنر کسی ادارے میں نہیں گیا۔

انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کو کہتا ہوں آپ کے گورنر چار برس میں 400 آدمیوں سے بھی نہیں ملے، مگر آج لوگ کہتے ہیں کہ عوامی گورنر آیا ہے، میرے پاس پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی بھی آتے ہیں۔

گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی کے استعفے قبول ہوئے تو ہائیکورٹ چلے گئے کہ ہمیں بحال کرو، آج بھی ان سے اپیل ہے کہ ملک کے مسائل کو دیکھ کر فیصلے کرو، آل پارٹیز کانفرنس جاؤ اور اپنا مؤقف بیان کرو، آپ کو الزامات کی سیاست ختم کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیرجانبدارنہ الیکشن کرائے اور حالات کو دیکھ کر الیکشن کا فیصلہ کرے۔

گورنر نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سے متعلق دعویٰ کیا کہ پرویز خٹک نے 50 پارٹیاں تبدیل کی ہیں اور وہ آنے والا الیکشن کسی اور پارٹی کے ساتھ مل کر لڑیں گے۔