Aaj TV - Pakistan

پاکستان زلزلہ متاثرین کی بحالی تک اپنے ترک بھائیوں کی امداد جاری رکھے گا، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ زلزلہ متاثرین کی بحالی تک پاکستان اپنے ترک بھائیوں کی امداد جاری رکھے گا۔

اسلام آباد میں واقع ترک سفارتخانے کا تعزیتی دورہ کرکے شہباز شریف نے ترکیہ کے سفیر سے ملاقات کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے، اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر قانون اعظم تارڑ بھی موجود تھے۔

ترک سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اس غمگین موقع پر شانہ بشانہ ساتھ کھڑی ہے اور ہم ہر ممکن امداد بھی کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترک حکومت نے ہولناک زلزلے اور  سیلاب میں پاکستان کی اپنی استطاعت سے بڑھ کر مدد کی، پاک اور ترکیہ کا بھائیوں جیسا رشتہ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) اور پاکستان فضائیہ کے ذریعے امدادی سامان بھیج رہے ہیں جس میں کمبل، سردی سے بچاؤ کے کپڑے، کھانے پینے کی اشیاؑ شامل ہیں۔

اس موقع پر ترک سفیر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت کے ساتھ پاکستانی این جی اوز بھی زلزلہ متاثرین کے لئے کام کر رہے ہیں۔