Aaj TV - Pakistan

عمران خان کے اعلان کے بعد زمان پارک کے باہر کارکنوں کی تعداد بڑھ گئی
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے جیل بھروتحریک کے اعلان کے بعد لاہورمیں ان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہرموجود کارکنوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

صبح کے وقت بھی رہائشگاہ کے باہر لگے کیمپوں میں کارکنان موجود ہیں جو پورے عزم کے ساتھ گرفتاری پیش  کرنے کے خواہاں ہیں۔

گزشتہ رات عمران خان کی جانب سےاعلان کے بعد زمان پارک کے باہر موجود کارکنوں نے کوشش کی تھی  کہ وہاں موجود پولیس کی گاڑیوں میں بیٹھیں اور گرفتاری پیش کریں لیکن فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

عمران خان کی جانب سے اعلان کے بعد  کارکنوں میں جوش بڑھ رہا ہے، جن کا کہنا ہے کہ وہ عمران کی گرفتاری سے پہلے اپنی گرفتاری پیش کریں گے۔

دوسری جانب زمان پارک میں آج بھی سیاسی سرگرمیاں جاری رہیں گی اور پی ٹی آئی رہنما عمران خان سے ملاقات کیلئے آئیں گے اور موجودہ ملکی صورتحال پر مشا ورت کریں گے۔

حسب معمول عمران خان شام میں ویڈیو لنک سے خطاب بھی کریں گے۔

عمران خان نے گزشتہ روز بدھ 22 فروری سے ’جیل بھرو تحریک‘ کا اعلان کرتے ہوئے ویڈیو خطاب میں کہا کہ آغاز لاہور سے کریں گے، ہر گزرتے دن بڑے شہروں سے گرفتاریاں دیں گے، عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ہمیں جیل سےڈرا رہے ہیں، ہم جیلیں بھردیں گے۔