Aaj TV - Pakistan

صدر کا الیکشن کی تاریخ دینے کا معاملہ پارلیمنٹ تک پہنچ گیا
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کروانے کی تاریخ کے اعلان کا معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیا، حکومت نے صدر کے اقدام کی شدید مخالفت  کرتے ہوئے اسے غیر آئینی قرار دے دیا۔

صدر مملکت کی طرف سے نو اپریل کو صوبائی اسمبلیوں الیکشن کرانے پر وفاقی وزراء اور اتحادی پر برس پڑے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف  نے کہا کہ  صدر نے آئین سے تجاوز کرتے ہوئے انتخابات کی تاریخ دی ہے۔ وہ پی ٹی آئی کے ورکر کے طور پر کام کررہا ہے۔ یہ شخص اپنی اور اپنے عہدے کو بے توقیری کررہا ہے۔ غیر آئینی اقدامات کی جو سزا مقرر ہے اس کا حق ہم ان کے خلاف محفوظ رکھتے ہیں۔

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ آئین کا آرٹیکل 48 بڑا واضح ہے کہ صدر صرف قومی اسمبلی کی مدت مکمل ہونے پر اس کے الیکشن کا اعلان کرسکتے ہیں، صدر کو صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کا اعلان کرنے کا کوئی حق نہیں۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی برجیس طاہر نے قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے سے صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے اظہار تشکر کو نکالنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صدر نے اس ایوان سے منتخب ہوکراس ایوان کی توہین کی ہے۔